11 جنوری، 2015، 1:08 PM

پاکستان

کوئٹہ میں خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ میں خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشتگرد گرفتار

مہر نیوز/11 جنوری/ 2015 ء : پاکستان کے شہر کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 4 طالبان دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔اطلاعاتکے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں نے کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا، گرفتار دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، خودکش جیکٹیں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور ان کے آبائی علاقے پشین،وزیرستان اورڈیرہ اسماعیل خان بتائے جارہے ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

News ID 1847955

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha